9

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ایک ہفتے سے جاری سرکاری ہسپتالوں کی سروسز متاثر 

( ویب ڈیسک )بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ہڑتال ایک ہفتے سے جاری ہے۔

 ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ہنگامی طبی سروسز بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز نے سول اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ پر کھلبلی!

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں