6

فضائی مسافروںکیلئے اہم خبر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کانوٹم جاری

 (ویب ڈیسک) گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام تکنیکی خرابی کے باعث 16 جون تک معطل کر دیا گیا ۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام (DVOR) تکنیکی خرابی کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کرتے ہوئے فضائی عملے کو آگاہ کردیا ہے کہ فضائی رہنمائی کی یہ اہم سہولت 16 جون تک دستیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے آن لائن داخلے جاری
 حکام کے مطابق خرابی دور کرنے کے لیے تکنیکی کام جاری ہے جبکہ پروازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے متبادل طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،نیویگیشن نظام کی بحالی تک فضائی آپریشنز متبادل انتظامات کے تحت جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں