7

نوشکی میں دہشتگردوں نے  چھ گیس باؤزر  گاڑیاں سڑک پر روک کر  نذر آتش کر دیں۔ 

 (24نیوز) نوشکی میں شر پسند دہشتگردوں نے  چھ گیس باؤزر  گاڑیاں سڑک پر روک کر  نذر آتش کر دیں۔ 

نوشکی  میں مل کے علاقے “جنگل کراس”  میں نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ  کیا اور سڑک پر  سے گزرنے والے  چھ گیس بائوزرز کو روک کر  نذر آتش کر دیا۔

نوشکی مین ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ یہ  گیس بائوذر ایران کے سرحدی شہر تفتان جارہے تھے۔

نوشکی میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگائے جانے کے وقت یہ تمام گیس بائوذر خالی تھے، ان ٹرکوں پ ر سوال لوگ گیس لینے کے لئے تفتان جارہے تھے۔

ویران سڑک پر گیس باؤزر والے ٹرکوں میں آگ بجھانے کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے انجنوں کو شدید نقصان پہنچا، ذرائع انتظامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں