
(24نیوز) قلعہ عبداللہ میں گیلو پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کے بعد شر پسندوں نے تھانے کو آگ لگا دی اور وہاں موجود سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
قلعہ عبداللہ کے ایس پی اطہر رشیدنے بتایا کہ دور دراز علاقہ گیلو میں نامعلوم مسلح افراد نے حملے کے بعد گیلو پولیس تھانے کو جلا دیا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،یہ حملہ علی الصبح کیا گیا تھا۔ مسلح افراد 2 کلاشنکوف رائفلیں، 1 پرائیویٹ گاڑی اور 1 موٹرسائیکل ساتھ لے گئے۔سلح افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پہنچنے سے قبل فرار ہوگئے۔
ایس پی قلعہ عبداللہ اطہر رشید نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ ضلع نوشکی کے قریب واقع ہے۔ تھانے پر شر پسندوں کا حملہ ضلع قلعہ عبداللہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔






