
(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ژوب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب کے جنوب میں تقریباً 95 کلومیٹر دور تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،باہمی تعاون گفتگو






