
(نجیب الدین اچکزئی)قلعہ عبد اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما اور اہم سیاسی کارکن دولت خان پیرعلیزئی کو جنگل پیرعلیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ،واقعہ میں 2افراد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دولت خان پیرعلیزئی اپنے میڈیکل کلینک کے سامنے موجود تھے۔ مسلح افراد کی کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی آڈہ منتقل کردیا گیا ہے، علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے ،ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازاور مزید واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر






