
(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے اسپتال میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کے بھائی کا بیان سامنے آگیا۔
یہ واقعہ کل ہفتے کی دوپہر پیش آیا تھا، ماہ نور کے بھائی فرحت خان نے اپنے سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں کہاہے کہ میری بہن ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ انتہائی دلخراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سرجری وارڈ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں، اس دوران ان پر تیزاب پھینکا گیا۔
متاثرہ ڈاکٹر کے بھائی نے اپیل کرتے ہوئے کہا اس وقت جس اذیت سے میں اور میرے اہلخانہ گزر رہے ہیں اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے، میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں، اللہ ہمیں اور ڈاکٹر ماہ نور کے والدین کو صبر عطا فرمائے۔
Farhat Khan’s sister, Dr. Mahnoor, who works at Civil Hospital Quetta, was the victim of an acid attack while on duty. She has suffered severe burns on multiple parts of her body, and her eyes have been critically damaged.
Please raise your voice for her and demand justice. pic.twitter.com/mjz3A41rnb— Sheikh Hopeful (@high_hopeful) June 7, 2026
یہ بھی پڑھیں:تیزاب گردی کانشانہ بننے والی خاتون ڈاکٹرکی حالت کیسی ؟ڈاکٹرزکابیان آگیا
واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹرماہ نور پر تیزاب پھینک دیا تھا جس وہ شدید متاثر ہوئیں،انہیں اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر بہتر سہولیات اور علاج کیلئے ائیر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا گیا۔






