7

خوشیوں بھراگھر  ماتم میں بدل گیا

(عیسیٰ ترین)قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 افراد جاںبحق ہوگئے۔
 پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں فائرنگ شادی کے موقع پر منعقدہ میوزک پروگرام کے دوران ہوئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
 پولیس کے مطابق دونوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر لے جایا گیااورضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرندیم نانی والا گرفتار،آج عدالت پیش کیاجائیگا
پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں جاں بحق ہونےوالے دونوں نوجوانوں کا تعلق توبہ اچکزئی سے ہے،واقعہ کی تحقیقات  کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں