1

ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ سینٹرز سے متعلق اہم اعلان جاری

(زبیر راشد) ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ سینٹرز سے متعلق اہم اعلان جاری کردیا گیا۔ 

 ایس ٹی ایس نے ایم ڈی کیٹ امیدواروں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں،سینٹر تبدیل کرنے کی کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی، رجسٹریشن کے دوران منتخب کیا گیا امتحانی شہر حتمی قرار دیا گیا ہے، امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی کوئی درخواست قبول نہیں ہوگی۔ امیدواروں کو الاٹ کردہ ٹیسٹ سینٹر ایڈمٹ سلپ پر درج ہوگا۔ 

 ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ امیدوار ٹیسٹ سینٹر کی تبدیلی کے لیے درخواست نہ دیں ۔ ٹیسٹ سینٹر کی حتمی الاٹمنٹ ایڈمٹ سلپ کے مطابق ہوگی۔ امتحانی شہر کے انتخاب میں اب کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں۔ ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدوار مقررہ ٹیسٹ سینٹر پر ہی امتحان دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  مانسہرہ؛ پہاڑ سے پتھر گرنے سے بچہ جاں بحق ،2خواتین زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں