4

کشمیر احتجاج، عدالت کا سینیٹر مشتاق احمد ،دانیال عبداللہ  کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

(حاشر احسن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس عدالت اسلام آباد نے کشمیر کے حوالے سے احتجاج پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دانیال عبداللہ  کے خلاف درج اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نصیرالدین نے کیس پر سماعت کی،تفتیشی آفیسر  نے  عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کر لی ہے جوڈیشل کر دیا جائے ۔  

عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دانیال عبداللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 24 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم  دیا۔

عدالت نے تفتیشی آفیسر کو کیس کا چالان مناسب وقت میں عدالت پیش کرنے کا حکم  دیا جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں