4

ایچ آئی وی کیس؛ سندھ حکومت کو انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم 

(شوکت کورائی)سندھ ہائیکورٹ نے ایچ آئی وی کیس  میں سندھ حکومت کو انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں متاثرہ بچوں کو بلا تعطل مفت طبی علاج فراہم کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کا تعین کرنے اور کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
انکوائری کمیٹی کی دو ماہ میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے،ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی بااختیار تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیاہے جس میں گریڈ 20 کے دو سینئر افسران شامل ہوں گے،کمیٹی 2 ماہ میں تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ عدالت رپورٹ کا جائزہ لے کر مناسب آرڈر جاری کریگی،عدالت نے متعلقہ حکام کو واقعے کی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی ریکارڈ محفوظ رکھنے اور ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو واقعے کی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی ریکارڈ محفوظ رکھنے اور ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ عدالت رپورٹ کا جائزہ لے کر مناسب آرڈر جاری کریگی،کمیٹی متاثرہ بچوں کی اصل تعداد، ایچ آئی وی کی منتقلی کے اسباب اور سرنجوں کے دوبارہ استعمال کا تعین کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان آج پھرمذاکرات ہوں گے
دورانِ سماعت بدتمیزی اور نعرے بازی پر درخواست گزار ایڈووکیٹ طارق منصور کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا،عدالت کے اندر اور باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے اور بدنظمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں داخل بچےایچ آئی وی سے متاثر ہو ئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں