6

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں جمعرات  کے روز  کمی ریکارڈ ہوئی، ایک روز قبل سونا دو ماہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا تاہم امریکی مہنگائی کے نرم اعداد و شمار کے باعث فیڈرل ریزرو کی جانب سے قلیل مدت میں شرح سود بڑھانے کا دباؤ کم ہونے سے سونے کی قیمت کو سہارا ملا۔

اسپاٹ گولڈ  کی قیمت0.02 فیصد کمی کے  بعد 4,407.78 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 65.47 ڈالر فی اونس رہی، پلاٹینم 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1,749.70 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1,362.10 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

بدھ کو سونے کی قیمت میں تقریباً 0.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 4,450 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جو دو ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح تھی، تاہم بعد میں قیمت میں کچھ کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی :آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیارا وطن پاکستان ریلیز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں