5

اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی ہدایت

(خورشید رحمانی)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے 13 اگست کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے اور جانے والی پروازوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ آنے والی تمام پروازوں کو اضافی ایندھن ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کی تقریبات اور اس سلسلے میں ہونے والی فضائی مشقوں کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ میں تاخیر کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں طیاروں کو فضا میں انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی اے اے نے تمام طیاروں کے کپتانوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ تاخیر کے پیش نظر پرواز کے لیے اضافی ایندھن لازمی رکھا جائے تاکہ فضائی انتظار کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار سے نارویجن وزیرخارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

حکام کے مطابق نوٹم کا مقصد 13 اور 14 اگست کے دوران پروازوں کی محفوظ اور بلا تعطل آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں