
(علی ساہی)جشن آزادی پر، پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی،صوبہ بھر میں جشن آزادی کی 300 سے زائد تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے،صوبہ بھر میں 28 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی،بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر تعینات پولیس جوان فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان پر کڑی نظر رکھیں گے،سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:یوم آزادی :آئی ایس پی آر کی جانب سے ملی نغمہ میرا پیارا وطن پاکستان ریلیز
آئی جی عبدالکریم نے مزید کہا کہ پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، انٹیلی جنس ایجنسیاں، پٹرولنگ بہترین انتظامات کریں،ڈولفن سکواڈ، پیرو، ٹریفک پولیس بہترین انتظامات یقینی بنائیں،ہلڑ بازی،خواتین کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس ہو گا۔
شہری قانون کے دائرے میں رہ کرجشن آزادی منائیں، تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، 306ایلیٹ ٹیمیں، 177 کیو آر ایف، 911 موٹر سائیکل ٹیمیں، 829 پولیس وہیکلز پٹرولنگ کریں گی، دوسری طرف 128واک تھرو گیٹس، 1122 میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی چیکنگ میں مدد لی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات یقینی بنائیں گے،شیخوپورہ ریجن میں 1672، گوجرانوالہ 3075افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے،راولپنڈی 2994، سرگودھا ریجن مین 1129 افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
فیصل آباد ریجن میں 3515، ملتان 2818، ساہیوال 1578افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے ،ڈی جی خان 1256، بہاولپورریجن میں 2678 افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔






