7

لیسکونے بڑی پابندی لگادی

(شاہد سپرا)لیسکو نے پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز مرمت کروانے پر پابندی عائد کر دی۔
نجی ورکشاپس سے جلنے والے ٹرانسفارمرز بنوانے پر محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،کمپنی کے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو مراسلہ بھجوا دیا گیاہے۔
مراسلے کے مطابق سسٹم اور انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمرز کو پرائیویٹ ورکشاپ سے نہیں بنوایا جائیگا،پرائیویٹ ورکشاپس سے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروانا غیر قانونی ہے،قوانین کے مطابق انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمر خراب ہونے پر صارف کو ڈیمانڈ نوٹس دیا جاتا ہے،نیو ٹرانسفارمر یا پھر مرمت کروانے کے چارجز پر مبنی ڈیمانڈ نوٹس دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان آج پھرمذاکرات ہوں گے
لیسکو میں نجی ورکشاپس سے ٹرانسفارمر بنوانا معمول کی پریکٹس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں