
(24 نیوز)ڈھابہ سٹائل قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: گھی ایک کپ، پیاز کٹی ہوئی ایک کپ، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، قیمہ آدھا کلو، ٹماٹر کا گودا ایک کپ، ہری مرچیں کٹی ہوئی ۴؍ عدد ۔
نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ۔
دھنیا پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چکن پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، کالا نمک ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ۔
ثابت دھنیا کُٹا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ۔
پانی حسب ِ ضرورت، ادرک پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ چھوٹے چمچے، تازہ دھنیا آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک برتن میں گھی ڈال کر گرم کریں، اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں جب تک کہ وہ سنہری رنگت اختیار نہ کرلے۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ ڈال کر چند منٹ تک پکائیں، اب اس میں ٹماٹر کا گودا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور تھوڑی دیر تک پکائیں۔
اب اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی ہلدی، دھنیا پاؤڈر، چکن پاؤڈر، کالا نمک، زیرا، کُٹا ہوا ثابت دھنیا، چاٹ مصالحہ، گرم مسالہ پاؤڈر اور پانی ڈالیں۔
اب اسے ڈھانک کر ۱۰؍ منٹ تک دم پر کھیں، اب آخر میں اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، پسا ہوا ادرک، لیموں کا رس اور تازہ دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
لیجئے مزیدار ڈھابہ اسٹائل قیمہ تیار ہے، گرما گرم پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔






