
(24نیوز)محکمہ ایکسائز نے 1ماہ میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں شہریوں سے4ارب روپےکی وصولی کرلی۔
ماہ جولائی میں 19لاکھ ٹوکن ٹیکس ایبل وہیکلز میں سے4لاکھ 95ہزارگاڑی مالکان نے ٹوکن ٹیکس ادا کیا،4ارب کی وصولی میں سےصرف لاہور سےسوا2 ارب کی وصولی ہوئی۔
ایکسائزحکام کے مطابق ماہ جولائی میں 19لاکھ ٹوکن ٹیکس ایبل وہیکلز میں سے4لاکھ 95ہزارگاڑی مالکان نے ٹوکن ٹیکس ادا کیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق پہلی دفعہ اتنے بڑے پیمانے پر1ماہ میں ٹوکن ٹیکس کی وصولی کی گئی،موٹر ٹیکس کی مد میں حکومت نے73ارب ٹیکس کا ہدف دیا ہے،ڈی جی ایکسائز کے حکم پر مالی سال کے آغاز سےناکہ بندی کاآغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئے حج آپریٹرز کو حتمی کوٹہ الاٹ کرنے سے روک دیا گیا
حکام کے مطابق ناکوں پر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز سے بقایاجات کی وصولیاں کی جارہی ہیں،مالی سال کے پہلے 2ماہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر دس فیصد رعائت دی جارہی ہے،شہری بروقت ٹیکس ادا کرکے رعایت کی سہولت سے مستفید ہوں۔






