6

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اُٹھانے والوں کوکراراجواب 

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے خواتین کی کامیابی پر سوال اُٹھانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس رویے کی جانب اشارہ کیا کہ جب کسی خاتون کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو لوگ اس پر کس طرح ردِعمل دیتے ہیں۔
ہانیہ عامرنے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کسی کا نام اور پوسٹ کا پس منظر واضح کیے بغیر ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ سب کی محبت اپنی جگہ، لیکن یہ دلچسپ ہے کہ جب کامیابی کسی خاتون کے حصے میں آتی ہے تو ہمیں اچانک برانڈز اور ان کی مارکیٹنگ کی اتنی فکر ہونے لگتی ہے۔
ہانیہ عامر کی مذکورہ انسٹا اسٹوری اس وقت سامنے آئی جب ایک کانٹینٹ کری ایٹر معیز قاضی نے مختلف برانڈز کی جانب سے اداکارہ کو بطور ماڈل لیے جانے پر سوال اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کو بچھڑے26 برس بیت گئے
دریں اثناء سینئر اداکار فیصل قریشی بھی اداکارہ ہانیہ عامر کے دفاع میں سامنے آئے، ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں جب ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور تجارتی قدر پر گفتگو کی گئی اور فیصل قریشی سے ہانیہ عامر سے متعلق وائرل کلپ اور ان رپورٹس کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ہانیہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیاتوفیصل قریشی نے ہانیہ کے اس رقم کا مطالبہ کرنے کے حق کا دفاع کرتے ہوئے ان کی موجودہ مقبولیت اور بڑے برانڈز میں بڑھتی ہوئی طلب کا حوالہ دیا،انہوں نے کہا کہ اگر آپ ہانیہ کو آج کے وقت دیکھیں تو وہ ایک اسٹار ہیں، اگر آپ باہر نکلیں اور سائن بورڈز اور اشتہارات دیکھنا شروع کریں تو آپ کو ہانیہ ہر جگہ نظر آئیں گی، ان کے نام سے ہر چیز فروخت ہو رہی ہے۔ ہر بڑی کمپنی یا برانڈ جو اس وقت کامیاب ہے، اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ہانیہ کو استعمال کرنا چاہتا ہے، وہ جانتی ہیں کہ یہ ان کا وقت ہے، لہٰذا اگر انہوں نے 20 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا ہے تو میرے خیال میں یہ بالکل ٹھیک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں