5

17 اگستبڑا اعلان ہو گیا طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر آ گئی!

(بابر شہزاد تُرک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدواروں کو رجسٹریشن کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست 2026 تک فعال رہے گا، رجسٹریشن کی یہ سہولت ان امیدواروں کے لیے فراہم کی جا رہی ہے جو مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہیں کرا سکے۔

امیدوار مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستوں کو منسوخ کرنے کا حق کونسل کے پاس محفوظ ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ہے، کونسل نے ٹیسٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:​لاہور ہائیکورٹ کا ماحولیاتی تحفظ اور پانی کی بچت کیس پر تاریخ کا اہم ترین فیصلہ جاری

امیدوار رجسٹریشن، فیس، امتحانی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں