
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی .
جمعرات (رات) موسم کی صورتحال کےمطابق کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے ۔
جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان،ہنگو کرک، ٹانک، لکی مروت، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ماس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے تاہم راولپنڈی،مری، گلیات،گجرات، جہلم، اٹک،چکوال، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،پاکپتن،قصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ ،فیصل آباد،جھنگ اورسرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع جبکہ شام/رات میں میانوالی، بہاولنگر، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان،راجن پور، کوٹ ادو،لیہ،بھکر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم رات میں تھرپارکر، عمرکوٹ، گھوٹکی اورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان،خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب اور خضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: خضدار 31،پنجاب: لاہور (اقبال ٹاؤن 21، لکشمی چوک 13، نشتر ٹاؤن 11، گلبرگ 08، پانی والا تالاب 07، جوہر ٹاؤن 04، مناواں، گلشنِ راوی، گارڈن ٹاؤن، علی بلاک 03، سمن آباد 02، اپر مال، شادی پورہ 02، جیل روڈ، فَرّخ آباد 01)، فیصل آباد 08 اورگوجرانوالہ میں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی ،دادو45، نوکنڈی اور دالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی ایک مالی سال میں سب سےزیادہ لیوی وصولی کاانکشاف
انتباہ:
آج(رات)سے15اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان،صوابی،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہورمیں نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے،بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ،ہری پور، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔






