
(بابر شہزاد تُرک) پی ایم ڈی سی نے 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ایم ڈی کیٹ کے لیے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک دوبارہ کھول دیا ہے تاکہ رہ جانے والے امیدوار مقررہ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک فعال رہے گا۔ اس دوران رجسٹریشن کروانے سے رہ جانے والے امیدوار مقررہ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستیں منسوخ کرنے کا حق محفوظ ہے، کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو ہو گا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ سے متعلق پبلک نوٹس ٹیسٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھی بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امیدواروں سے رابطے کا طریقہ کار بہتر بنانے کیلئے اہم اطلاعات ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ






