4

ای پاسپورٹ کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

(24نیوز)اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ای پاسپورٹ سہولیات کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سینئر افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں محکمے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی محمد علی رندھاوا نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ادارہ جاتی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے قانونی اصلاحات اور پالیسی ریفارمز کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں ای پاسپورٹ کی جدید حفاظتی نظام اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سکیورٹی خصوصیات پر بریفنگ دی گئی، اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ای پاسپورٹ سہولیات کے توسیعی منصوبے کا جائزہ اور سہولیات تک رسائی مزید آسان بنانے سمیت طریقہ کار کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنانے کیلیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے متعلقہ افسران کو مخصوص ذمہ داریاں سونپتے ہوئے تمام اقدامات کی بروقت، مؤثر اور نتیجہ خیز تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
 یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی ایک مالی سال میں سب سےزیادہ لیوی وصولی کاانکشاف
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں