
(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں انسپکٹرز کی براہ راست بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس میں انسپکٹر (BS-16) کی 23 مستقل آسامیوں پر سیلیکشن کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے تحت آنے والی اسلام آباد پولیس میں انسپکٹر کی 23 پوسٹوں کیلئے امیدوار 31 اگست 2026 تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
امیدواروں کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ یونیورسٹی کی سیکنڈ کلاس یا گریڈ سی ماسٹرز، بی ایس یا بیچلرز ڈگری ہونا ضروری ہے۔
عمر کی حد 20 سے 28 سال مقرر ہے جبکہ بالائی عمر میں 5 سال کی عمومی رعایت ہو گی۔
مرد امیدواروں کا قد 5 فٹ 7 انچ یا زیادہ اور خواتین کا 5 فٹ 2 انچ یا زیادہ ہونا چاہئے۔ مرد امیدواروں کیلئے چیسٹ کی پیمائش 33 انچ سے 34.5 انچ ہے، بصارت 6/6 جبکہ قریب کی نظر J-1 سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
فزیکل ٹیسٹ میں مرد امیدواروں کو 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ میں مکمل کرنا ہو گی اور خاتون امیدواروں کو یہ فاصلہ 10 منٹ میں مکمل کرنا ہو گا۔
جسمانی پیمائش اور ٹیسٹ آئی سی ٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایف پی ایس سی کو ریفر کرنے پر لیا جائے گا۔
انسپکٹر کی 23 آسامیوں میں سے میرٹ پر ایک، اسلام آباد سے 5، پنجاب سے 9، سندھ رورل سے 2، سندھ اربن سے ایک، خیبر پختونخوا سے 2، بلوچستان سے ایک، سابق فاٹا سے ایک اور آزاد کشمیر سے ایک پوسٹ کا کوٹہ مقرر ہے۔ سیلیکٹ کئے جانے والے انسپکٹرز کی تعیناتی اسلام آباد میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن کروانے کیلئے مزید دن مل گئے






