4

یوم آزادی پر سپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب

(امانت گشکوری)یوم آزادی پر سپریم کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ اسٹاف اور بچوں کیساتھ یوم آزادی منایا،یوم آزادی تقریب میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی،پرچم کشائی تقریب میں اسٹاف اور بچوں کی ناشتہ سے تواضع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شروع ہوگیاتھا،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔

 یوم آزادی پرلاہور میں گریٹراقبال پارک اور لبرٹی چوک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،شہریوں کی بڑی تعداد آزادی جشن منانے اور آتشبازی کا نظارہ کرنے کے لیے موجود تھی۔

   مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کی گئی ،پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،کمانڈنٹ نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل، نیول چیف اور ائیرچیف نے قوم کو 79ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں