5

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کامعاملہ سلمان اکرم راجہ کااہم بیان آگیا

( طیب سیف )سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔
سلمان اکرم راجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ ریاست نے سپریم کورٹ کے فائلنگ برانچ کی جانب سے اعتراضات عائد کیے جانے کے بعد اپنی نظرِ ثانی کی درخواست واپس لے لی ہے۔
 سلمان اکرم راجہ کے مطابق 18 اگست کے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ؛حکومت نے نظرثانی درخواست واپس لے لی
سلمان اکرم راجہ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، آج کا دن فیصلہ کن ہے، بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں