6

معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میرؒ کا 2 روزہ سالانہ عرس کل سے شروع

(شاہد سپرا)برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت میاں میرؒ کا 2 روزہ سالانہ عرس کل سے شروع ہوگا، جس کی افتتاحی تقریب مزار شریف پر رسمِ چادر پوشی سے ہوگی۔

رسمِ چادر پوشی کی تقریب میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی، جبکہ محکمہ اوقاف پنجاب نے عرس کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس تقریبات کے لیے 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ مختص کی گئی ہے، جبکہ بعد از نماز جمعہ حضرت میاں میرؒ کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔

دوسری جانب پولیس نے عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور زائرین کی حفاظت کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کرکے چیکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نےمون سون کی صورتحال پر آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں