
(امانت گشکوری )سپریم کورٹ نے عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی توہین عدالت کی 94 درخواستیں زیر التوا ہیں۔
عدالت اعظمیٰ کے مطابق عظمیٰ خان کی درخواست پالیسی کے مطابق جلد مقرر نہیں ہوسکتی تھی، سپریم کورٹ کے مطابق 16 ستمبر تک مرکزی کیس ملتوی ہوا، اس لیے توہین عدالت کی درخواست بھی ساتھ مقرر ہوگی۔
سپریم کورٹ نے 16 ستمبر کی درخواست کے حوالے سے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے، کیس سے متعلق دیگر درخواستیں بھی 16 ستمبر کو سنی جائیں گی،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 14 ستمبر سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں






