
(جواد آصف)میر رضا قتل کیس میں مقتول کے بزنس پارٹنر کے بھائی عبداللہ نے بھی ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت نے عبداللہ کی بھی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردئیے ،عدالت نے درخواست گزار کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
وکیل درخواست گزار خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے کہاکہ درخواست گزار عبداللہ میر رضا کو چاکلیٹ سپلائی کرتا تھا،درخواست گزار کی رات ساڑھے تین بجے میر رضا سے فون پر بات ہوئی،پولیس درخواست گزار کو ہراساں کررہی ہے، کام سے فارغ ہونے کے بعد میر رضا کی عموما ًاسی وقت بات ہوا کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ نے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا






