
(زبیر راشد)فرانسیسی سفیر نیکولس گالے نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئےسفارتی کوششوں کی تعریف کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔
فرانسیسی سفیر نیکولس گالے کاکہنا تھا کہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کیا،پاکستان کی ڈپلومیٹک کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے درمیان حالی میں ہونے والا سیسز فائر پاکستان کی سفارتی کاوش کی دلیل ہے ،فرانس پاکستان کی امن کے لیے سفارتی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
نیکولس گالےکامزید کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے،خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ پرپشاور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی،چیئرمین اور کنٹرولر امتحانات طلب






