3

سندھ نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ نے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

(ابراہیم رند) سندھ نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ نے ستمبر 2025 کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ سندھ بھر میں مختلف نرسنگ شعبہ جات کے امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے۔

کنٹرولر سندھ نرسز ایگزامینیشن بورڈکے مطابق  2079 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔  1872 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، نرسنگ امتحانات میں 1231 امیدوار کامیاب قرارپائے جبکہ 641 امیدوار ناکام ہو گئے،207 امیدوار امتحانات میں غیر حاضر رہے۔ 

 کمیونٹی مڈوائف، لیڈی ہیلتھ وزیٹر، فیملی ویلفیئر ورکر کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے،سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ اور پوسٹ بیسک سپیشلائزیشن نرس مڈوائف کے نتائج کا بھی اعلان کر دیاگیا،اس کے علاوہ  کارڈیک، کریٹیکل کیئر، آئی سی یو اور پیڈیاٹرک نرسنگ کے نتائج بھی جاری کر دیئے گئے، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی، سائیکائٹرک، رینل اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نرسنگ کے نتائج بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس؛ سابق وزیر اعلیٰ سمیت 47 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں