(سفیر رضا )آزاد کشمیر کے 17ویں وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، وزیر اعظم کے انتخاب کا عمل 27 اگست کو قانون ساز اسمبلی میں ہوگا۔
کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت صبح 9:30 سے 10:30 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 10:30 سے 10:45 بجے تک ہوگی۔

جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست صبح 11 بجے آویزاں کی جائے گی، کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا وقت صبح 11 بجے سے 11:30 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے آویزاں کی جائے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب 27 اگست کو دوپہر 12 بجے ہوگا،وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے تمام کارروائی قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں مکمل کی جائے گی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے وزیر اعظم کے انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا، نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے اسمبلی میں اہم مرحلہ 27 اگست کو مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل






