2

بجلی صارفین کیلئے پریشان کن خبر قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

( اشرف خان)درآمدی آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 22 روپے سے مہنگی ہوکر 48 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  جسے صنعتکاروں نے  انڈسٹری کے لئے خطرہ قرار دے دیا ۔
 آل پاکستان فوڈ ایسوسی ایشن صدر راشد صدیقی کا کہنا ہے کہ درآمدی گیس سے 48 روپے فی یونٹ بجلی عوام سمیت انڈسٹری کو مشکلات میں ڈال دے گا ،جولائی میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی درخواست کی گئی،بجلی مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت مزید بڑھ جائے گی ،توانائی کی قیمتوں میں عدم استحکام برآمدات اور صنعت کو متاثر کرے گا۔
 راشد صدیقی کے مطابق بیرونِ ملک خریدار پاکستان کی لاگت، استحکام اور کاروباری ماحول کو مانیٹر کرتے ہیں،توانائی اور کاروباری لاگت میں مسلسل اضافہ انڈسٹری کی مسابقتی صلاحیت کم کر رہا ہے،حکومت کو ایسے فیصلوں سے گریز کرنا ہوگا جو کاروبار کے لیے مشکلات بڑھائیں، معاشی استحکام کے لیے توانائی کی قیمتوں میں مستقل اور قابلِ پیش گوئی پالیسی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناکارہ اور ناقابل استعمال گاڑیوں کی سکریپنگ کا باقاعدہ قانونی فریم ورک متعارف
 راشد صدیقی کے مطابق بار بار کے بحران معیشت کی ترقی کی رفتار متاثر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں