3

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ شیخ نائف بن عید کی ملاقات

(24 ںیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز عزت مآب شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات ہوئی. 

ملاقات میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم، ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی. 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطری وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے والدِ امیر کی وفات پر تعزیت کے لیے اپنے حالیہ دورہءِ قطر کا ذکر کیا.

انھوں نے کہا کہ پاکستان قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے،قطری وفد کا پاکستانی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایئر لائن کی فضائی میزبان ہوٹل کی 24ویں منزل سے گر کر ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں