3

چودھری محمد علی رندھاواکی زیرصدارت اجلاس،ڈیجیٹل پاسپورٹ سروسز کی مؤثر فراہمی مزید بہتر بنانے پر زور

(اویس کیانی)ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چودھری محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں نادرا اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی،آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سسٹم کی کارکردگی، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل پاسپورٹ سروسز کی مؤثر فراہمی مزید بہتر بنانے پر زوردیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی آئی پی اور نادرا کے درمیان قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیٹا کے انضمام کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز (NRCs) پر پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کی فراہمی پر غورکیا گیا۔

اجلاس میں منتخب NRCs پر پاسپورٹ درخواست اور پراسیسنگ کے متعلقہ ماڈیولز کی تنصیب پربریفنگ دی گئی،پاک آئی ڈی ایپلیکیشن میں پاسپورٹ سروسز کے حوالے سے  بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں محفوظ، مربوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی پاسپورٹ سروس ڈیلیوری فریم ورک کے قیام پر زوردیاگیا،ڈی جی آئی پی اور نادرا کے باہمی تعاون سے شہریوں کو مزید تیز، شفاف اور مؤثر پاسپورٹ سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گریڈ 20 میں ترقی؛سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد13 افسران کی نامزدگیاں منسوخ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں