3

وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلےنوٹیفکیشن جاری

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن میران محی الدین سومرو کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے محمد بشیر کھیتران کو او ایس ڈی بنا کر ان کی خدمات اٹیچمنٹ کی بنیاد پر پاکستان ورچوئل ایسٹس اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔

مذکورہ دونوں افسران کا تعلق سیکریٹریٹ گروپ سے ہے، دریں اثناء، ڈائریکٹر (آئی ایم)، ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ آفس اسلام آباد طوبیٰ بتول کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکریٹری وزارت آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں، پولیس سروس، گریڈ 18 کے اویس علی خان کا اسلام آباد سے گلگت بلتستان حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، سیکشن افسر فہد منیر کا وزارت داخلہ سے امور کشمیر ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پمز ہسپتال میں تعینات میڈیکل افسر ڈاکٹر عدنان طاہر کی ڈیپوٹیشن میں مزید دو سال کی توسیع کی گئی ہے، توسیع کا اطلاق 5 جون 2026 سے ہو گا جبکہ سندھ حکومت کے شماریات افسر خلیل احمد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سندھ ریجن تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان حکومت کی لیکچرر (گریڈ 17) نائمہ عدنان کی ایف جی ای آئی (کینٹ اینڈ گیریژن) راولپنڈی میں تعیناتی میں مزید 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں اور ڈیپوٹیشن میں توسیع کے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ارجنٹینا سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں