
(عثمان خان)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی زیرصدارت تھنک ٹینک اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں مرکزی کابینہ کے اراکین سمیت تمام صوبائی یونٹس کے نمائندگان شریک ہوئے، اجلاس میں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی، اجلاس میں موجودہ حالات میں پارٹی کے سیاسی مؤقف و بیانیے اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
تھنک ٹینک اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا جائے گا،اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان اور ترجمان احسان اللہ خان شریک ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور بھی تھنک ٹینک اجلاس میں شریک ہیں ،صدر اے این پی پختونخوا میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی بھی تھنک ٹینک اجلاس میں موجود ہیں۔
اجلاس میں صدر اے این پی بلوچستان اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری مابت کاکااور جنرل سیکرٹری اے این پی سندھ یونس بونیری بھی شریک ہیں۔
صدر اے این پی فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد عبدالرحیم وزیر ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری جواد خان اورتمام صوبائی یونٹس سے دیگر اراکین بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایپل نے آئی فون ایکس کو ’’آبسلیٹ‘‘ کیٹیگری میں شامل کر لیا






