
(سفیررضا) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دو اہم رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری محمد یاسین نے سردار خالد محمود چغتائی اور سردار ماجد رزاق کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
سردار خالد محمود چغتائی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر اور سردار ماجد رزاق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی رکنیت عام انتخابات 2026 کے دوران پارٹی ڈسپلن اور پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کے دستخط سے رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ناروے فٹ بالر کے نئے ہیئر سٹائل نے دھوم مچا دی






