
(مبشر حسین) میر رضا علی کی موت کے معاملے پر سندھ حکومت نے ایک رکنی کمیشن آف انکوائری تشکیل دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی نامزدگی پر جسٹس عمر سیال پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا گیا،کمیشن میر رضا علی کی موت کے اصل حقائق اور حالات کا جائزہ لے گا،کمیشن تحقیقات غیرجانبدارانہ اور قانون کے مطابق ہونے کا بھی جائزہ لے گا،مزید تفتیش یا فرانزک تجزیے کی ضرورت ہے یا نہیں، کمیشن سفارشات دے گا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پولیس افسر، ایم ایل او یا کسی اہلکار کی غفلت یا پیشہ ورانہ بدانتظامی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،شواہد دبانے، ان میں ردوبدل یا کسی غیرقانونی اقدام کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،کمیشن کو گواہوں کو طلب کرنے، حلف پر بیانات لینے اور دستاویزات طلب کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
تمام متعلقہ محکمے، ادارے اور اہلکار کمیشن سے مکمل تعاون کے پابند ہوں گے،کمیشن 30 روز کے اندر اپنی سفارشات اور رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گا،میر رضا علی کی موت کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ریال کی قیمت میں بڑی کمی! مرکزی بینک کے گورنر کا اہم بیان آگیا






