
(عثمان خان)سینیٹ اجلاس کورم مکمل نہ ہونے پر کل تک ملتوی کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ تحریک پیش کرنے کی اجازت دی جائے، ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ آپ پہلے وزیر قانون سے بات کر لیں،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ عدالت میں توہین کی درخواست دے دی،آرڈر پر عملدرآمد ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی اراکین نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر اپنی نشست پر کھڑے ہیں، انکو بولنے کی اجازت دی جائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ جو معاملات عدالت میں ہیں اس پر بات نہیں ہو سکتی،بزنس چلنے دیں، بعد میں آپکو ٹائم دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی اراکین ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔
ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ ہاؤس رولز کے مطابق چلے گا، آپ کی مرضی کے مطابق نہیں۔
سینیٹ اجلاس میں صنعتی تعلقات ترمیمی بل 2026 پیش کیا گیا،بل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کیا،بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
سینیٹ اجلاس میں کورم کے نشاندہی کی گئی،کورم کی نشاندہی مشعال یوسفزئی نے کی،پی ٹی آئی کے اراکین ایوان سے باہر چلے گئے،کورم مکمل کرانے کے لئے گھنٹیاں بجائی گئیں، کورم نہ مکمل نکلنے پر سینٹ اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردی گیا۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ کس کو ملے گا؟






