3

پاکستان کا شام پر امریکی پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم

(24نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شام پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھانے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی فیصلہ شام کی معیشت کی بحالی اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا جبکہ اس کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے شام کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا:روسی میڈیا کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں