
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کے لیے 16 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
رجسٹرار آفس کے مطابق متعلقہ کیٹیگری میں اس نوعیت کی 94 درخواستیں پہلے سے زیر التوا ہیں، عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست ان میں سب سے آخر پر دائر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے والد انتقال کرگئے
سپریم کورٹ کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق 16 ستمبر کو بینچ نمبر پانچ جسٹس شاہد وحید ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔






