
(حافظ شہباز)ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔
ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
دبئی روانگی سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی،کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹیم نے کیمپ میں بوائز ٹیم کیساتھ متعدد میچز کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش کپتان جو روٹ کا کھلاڑیوں کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار
پاکستان ٹیم یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی،پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان میچ 5 ستمبر کو شیڈولڈ ہے،قومی ٹیم آخری گروپ میچ ہانگ کانگ کے خلاف 7 ستمبر کو کھیلے گی۔






