
(24نیوز)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس کیاہے۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایکس پر پیغام میں کہاکہ 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے، میں غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی بھی قصوروار پایا گیا تو سزا ہو گی؛ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپمز
میاں نواز شریف نےاپنے پیغام میں مزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا چاہئے۔






