2

پمز ہسپتال کا مالیاتی بجٹ 3 سال میں 22 ارب روپے جاری ہونے کا انکشاف

(24نیوز)پمز ہسپتال کے مالیاتی بجٹ کی تفصیلات 24نیوزنے حاصل کرلیں، وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 سال کے دوران پمز ہسپتال کو 22 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا۔

 دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال پمز ہسپتال کے لیے وفاقی حکومت نے 6 ارب 84 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے مختص بجٹ کے مقابلے میں 7 ارب 51 کروڑ روپے خرچ کیے۔

 دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال پمز ہسپتال انتظامیہ نے 66 کروڑ روپے اضافی بجٹ بھی وصول کیا رواں سال پمز ہسپتال کے لیے 7 ارب 63 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے رپیئر اینڈ مینٹیننس کی مد میں پمز ہسپتال کو 50 کروڑ روپے فراہم کیے تھے جبکہ رواں سال اسی مد میں 23 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  روس: گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں