2

 آزاد کشمیر؛سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکاحملہ،ایک رینجرز اہلکار شہید،ایک زخمی

(احمد منصور)آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھے نےمسلح حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔  

تفصیلات کے مطابق سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے سنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں رینجرزجوان سپاہی شاہ نواز سینےپر گولی لگنے سے شہید ہو گئے، فائرنگ سے لانس نائیک بلال بھی کندھے پرگولی لگنےسے شدید زخمی ہوئے۔

فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید رینجرز اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے،آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظرعلاقہ مکین کے پر زور مطالبے پر بند راستوں کو کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے

ماہرین کے مطابق فسادی جتھے کا سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف جدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے،سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے،ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کیخلاف  فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے؛ مصطفیٰ کمال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں