2

جرمنی کی سفیر انا لیپل کی مولانا فضل الرحمان اور جمعیت کے رہنماؤں سے ملاقات 

(24نیوز) جرمنی کی  اسلام آباد میں تعینات  سفیر  انا لیپل نے اپنے ساتھی سفارتکاروں کے ساتھ  جمعیت علما اسلام کے امیر  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں خطے کی سیاسی صورتحال،افغان امور ،امن و امان اور انسانی حقوق  پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

جرمنی کے سفارتخانہ کے  وفد نے مختلف موضوعات پر ج معیت علما اسلام کے موقف کو سنا ۔  وفد  نے  قیام امن ،آئین کے تحفظ اور انسانی حقوق کے حوالے سے جے یو آئی کی جدوجہد کو سراہا ۔  مولانا فضل الرحمان نے انسانی حقوق کے حوالے سے افغانستان اور فلسطین کی صورتحال سپر جرمنی کے وفد سے بات چیت کی۔

جرمنی کے  وفد  نے افغانستان اور فلسطین  کے معاملات مثبت انداز میں حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

جرمن سفیر  انا لیپل کے ساتھفرسٹ سیکریٹری برائے مائیگریشن  وایولیٹا کُزمووا آنند، ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی اور اینا ایمانوئل بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں جمعیت علما اسلام کے  سینیٹر کامران مرتضیٰ، انجینئر ضیاء الرحمن اور مفتی ابرار  بھی شریک تھے  ۔

یہ بھی پڑھیئے:   آزاد کشمیر؛سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادی جتھےکاحملہ،ایک رینجرز اہلکار شہید،ایک زخمی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں