2

پمز واقعہ انتہائی تکلیف دہ یہ ناقابل برداشت صدمہ ہے: راجا ناصر عباس 

(24نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ پمز اسپتال واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت صدمہ ہے۔

پمز ہسپتال پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ایک سیکریٹری ہیلتھ کو ہٹاکر آپ سمجھتے ہیں آپ نےکام کردیا،انہوں نے کہا کہ جن کے بچے جھلس کر مر گئے ان کے والدین پر کیا گزری ہوگی، ان حکمرانوں کے کاموں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

 قائد حزب اختلاف سینیٹ نے مزید کہا کہ سرکاری  سکول توقع پر پورا نہیں اترتے تو لوگ پرائیویٹ سیکٹر کا رُخ کرتے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سرکاری ہسپتال میں علاج نہ ہو تو لوگ پرائیویٹ ہسپتال جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں