2

پمز سانحہ کی انکوائری کمیٹی کا نوٹیفیکیشن ہوگیا دو روز میں رپورٹ پیش کرےگی

(24نیوز)  وزیراعظم  شہباز شریف کی ہدایت پر  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں نومولود بچوں کی نرسری میں آگ لگنے کے سانحہ  کی تحقیقات کے لیے  انکوائری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔ فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی 2 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان انکوائری کمیٹی کے چیئرمین، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خورشید اُترا، ڈاکٹر بیرسٹر نبیل احمد اعوان اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے ارکان ہوں گے.

 کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرینس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ کمیٹی جسے فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی بھی کہا جا رہا ہے، سانحہ کے فوری سبب اور واقعات کی ٹائم لائن کا تعین کرے گی. یہ کمیٹی سیفٹی کے انتظامات، سہولیات کی فراہمی میں کوتاہیوں اور ان کوتیاہیوں کے بطاہر ذمہ دار افراد کا بھی تعین کرے گی اور اس کے ساتھ آج کے واقعات میں کس کس نے کیا کوتاہی کی، اس کا بھی تعین کرے گی۔ 

نومولود بچوں کی منتقلی، بالخصوص ہائی رسک نوزائیدہ بچوں کے انخلا کے حوالے سے ہنگامی ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا.

کمیٹی پمز میں فائر سیفٹی انفراسٹرکچر اور حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لے گی.

واقعے میں ملوث کسی بھی فرد کی ذمہ داری اور غفلت کا تعین کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا.

کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پمز کے انتظامی نظام میں ضروری اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی.

انکوائری کمیٹی 48 گھنٹوں  میں ابتدائی سفارشات پیش کرے گی اور  حتمی تحقیقات اور سفارشات  پانچ روز  میں وزیراعظم کو پیش کرے گی.

وزارتِ قومی صحت کو فوری طور پر انکوائری کمیٹی کو نوٹیفائی کرنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی کے سربراہ کا پمز کا وزٹ اور میٹنگ

ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری شاہد خان نے کمیٹی کے کام کا رسمی آغاز کرنے سے پہلے خود پمز کا وزٹ کیا اور سانحہ کے متعلق براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لئے میٹنگ کی۔

یہ بھی پڑھیئے: پمز سانحہ کی رپورٹ میں آگ پھیلنے  کی وجہ کے متعلق ہولناک انکشاف 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں