
(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے گئے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے سیاسی رہنما وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے،نو منتخب سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیراعظم ہاؤس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کے قیام سے متعلق اہم مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں حکومت سازی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر اہم امور پر بھی غور متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پمز واقعہ انتہائی تکلیف دہ، یہ ناقابل برداشت صدمہ ہے: راجا ناصر عباس






