2

راولپنڈی میإ عیدِ میلاد النبی کا قدیمی جلوس بخیریت اختتام پذیر ہوگیا

() پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کا قدیم ترین جلوس راولپنڈی میں بخیریت ختم ہو گیا۔ جلوس میں ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ 

راولپنڈی میں عیدمیلادالنبی ﷺ  کا مرکزی جلوس اپنے مخصوص روٹ پر چلتے ہوئے  جامع مسجد روڈ  پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

118 میلاد کمیٹیوں کی سرکردگی میں  منظم  ذیلی جلوس اس مرکزی جلوس مین پہنچے جب کہ ہزار ہا عقیدت مند اپنے طور پر  جلوس میں شریک ہوتے رہے۔ 

 عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 4500 پولیس اہلکار 800 ٹریفک وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے۔ 

 جلوس کے دوران سینکڑوں عقیدت مندوں نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کے ہدیات پیش کئے۔ جلوس کے راستے پر شاندار چراغاں کیا گیا۔ ہزاروں عقیدت مندوں نے جلوس کے شرکا کے لئے سبیلوں اور کھانے پینے کی اشیا کا اہتمام کیا۔

جلوس کے منتظمین نے خوش الحان نعت گو بچوں اور بڑوں کیلئے خصوصی ہدیات کا اہتمام کیا تھا۔

شہریوں کی جانب سے لنگر نذر و نیاز کی تقسیم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پاکستان کا قدیم ترین جلوس

راولپنڈی میں جامع مسجد روڈ کا میلاد النبی ﷺ کا جلوس دراصل پاکستان اور برصغیر پاک و ہند میں عید میلاد النبی ﷺ کا پہلا باقاعدہ جلوس ہے۔  یہ جلوس  جامع مسجد سے روانہ ہوتا ہے اور قدی مشہر کی سڑکوں کا چکر لگا کر دوبارہ جماع مسد روڈ پر آتا ہے اور دن ڈھلنئے کے بعد ختم ہوتا ہے۔ راولپندی کے شہریوں کو اس جلوس سے خاص عقیدت اور مؤدت ہے جس کا اظہار وہ نسل در نسل کرتے آ رہے ہیں۔ اس جلوس کی خوبصورت روایات  پاکستان بھر میں خاص ہیں۔ ان روایات کی اب ملک کے دوسرے شہروں میں بھی برے پیمانہ پر تقلید کی جاتی ہے۔ 

آج عید میلادالنبی کے جلوس کا افتتاح مرکزی جامع مسجد کے دروازہ سے کیا گیا۔ پیر سرکار جی پیر سعد الرحمن ۔ کمشنر  راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،  آر پی او پولیس اور  سی پی او  پولیس  نے افتتاح کے موقع پر جلوس میں شامل ہو کر  نرکات حاصل کیں۔   تمام 117 میلاد کمیٹیوں کے منتظمین کی سرکردگی مین لاکھوں کی تعداد میں لوگ جلوس میں شامل ہوئے۔یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں: پمز سانحہ کی رپورٹ میں آگ پھیلنے  کی وجہ کے متعلق ہولناک انکشاف 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں